
(ویب ڈیسک)سپر ماڈل بیلا حدید کانیا مبینہ بوائے فرینڈ کون ہے؟شناخت سامنے آگئی۔
’’ڈیلی میل ‘‘کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید حالیہ دنوں میں اٹلی کے شہر میلان میں کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے پراجیکٹ منیجر نیتھن لیسی کے ساتھ دیکھی گئی ہیں جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
ذرائع نے ’’ڈیلی میل‘‘ کو بتایا ہے کہ سپر ماڈل بیلا حدید اور نیتھن لیسی ابھی صرف ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ تعلق ابھی سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے۔
رواں سال فروری میں دونوں کو میلان کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے اور بیلا حدید کو متعدد بار نیتھن لیسی کے آبائی علاقے کولوراڈو میں بھی دیکھا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ برینڈا فریکر81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
واضح رہے کہ بیلا حدید کا گزشتہ تعلق کاؤ بوائے اڈان بنیولوس سے تھا جو رواں سال جنوری میں ختم ہوگیا تھا،اس بریک اپ کے بعد بیلاحدید نے کچھ عرصہ کسی نئے رشتے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔






