
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی پر مبنی وی لاگز بھی بنا رہی ہیں اور کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔
حال ہی میں نادیہ خان کے ساتھ ایک یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب کی آمدنی کے حوالے سے کھل کرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے اصرار پر یوٹیوب وی لاگنگ شروع کی، جویریہ نے بھی میری حوصلہ افزائی کی اور آپ دونوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور مسلسل حوصلہ دیا۔
سینئراداکارہ نے کہا کہ میں باقاعدگی سے وی لاگز بنا رہی تھی، لیکن آسٹریلیا کے دورے کے دوران یہ سلسلہ کچھ عرصے کے لیے رک گیا تھا، اب میں نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے، اب میں کینیڈا جا رہی ہوں اور وہاں سے بھی وی لاگز بناؤں گی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کام ٹھیک چل رہا ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں 10 ہزار ڈالرز کما رہی ہوں، جیسا کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیلا حدید کانیا مبینہ بوائے فرینڈ کون؟ شناخت سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ حقیقت اس سے مختلف ہے، ہماری دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات بھی ہوتی ہیں، مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا درحقیقت کافی مشکل ہوتا ہے۔






