8

دورہ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان

(24 ںیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے دورے کے لیے قومی ویمن ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں فارمیٹس کے لیے 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز منتخب کیے گئے ہیں۔

ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، جبکہ ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منیبہ علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔ فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک اسکواڈ کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آٹھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا، جبکہ ماہم انیس اور سائرہ جبین ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی اپنے ڈیبیو کی منتظر ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، جو 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک جاری رہے گی۔

پاکستان ون ڈے اسکواڈ: فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: منیبہ علی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی کا 44 واں اجلاس طلب،نوٹیفیکیشن جاری 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں