
(مبارک حسین اعوان سے) ہٹیاں بالا کےحلقہ حلقہ ایل اے 32 میں بڑا مسلم کانفرنس ، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار اور ایک آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔
ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ جہلم ویلی میں 30 سالہ بادشاہت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے ، ہٹیاں بالا سے 27 جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔
انہوں نے کہا، مسلم کانفرنس کے امیدوار اسد شہزاد، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مشتاق ڈار ، اور آزاد امیدوار کاشف حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے عوام کا استحصال کرنے والے کرپٹ ٹولے کیخلاف متحد ہوکر پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ۔ہم متحد ہوکر عوام کا استحصال کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔ منتخب ہوکر سرکاری پیسہ عوام پر لگاؤں گا ۔ مجھ پر اور میری اولاد پر سرکاری پیسہ حرام ہے ، کرپٹ ٹولے کی روایات کے برعکس عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں گے عوامی محرومیوں کا ازالہ ہوگا ،لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف اور مریم نواز کی مری میں اہم ملاقات
صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ ہم تبدیلی چاہتے ہیں 30 سالہ بادشاہت کی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے ممبر اسمبلی کا کام عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے لیکن حلقہ چھ کے ممبر اسمبلی بادشاہ سلامت بن کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے رہے ،
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار اسد شہزاد نے کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس کی اکثریت نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ، اس حلقہ میں چار ہزار ووٹ ہمارے موجود ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کیساتھ مکمل رابطہ میں ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر کو کامیاب کرے ۔
ہم نے قدم بہ قدم انتخابی مہم چلائیں گے
یہ بھی پڑھیں: گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے
جمعیت علماء اسلام کے دستبردار ہونے والے امیدوار مشتاق احمد ڈار نے کہا کہ امیر جمعیت کے حکم پر غیر مشروط طور پر صاحبزادہ اشفاق ظفر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ جمعیت علماء اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔
راجہ کاشف حسین آزاد امیدوار حلقہ چھ نے کہا دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ھامی نوجوانوں سے مشاورت کرکے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ہماری ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ ہم پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اشفاق ظفر اسمبلی میں جائیں ۔
اس موقع پر ضلعی صدر مسلم کانفرنس راجہ محمد وقار خان نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے ، کارکنان مسلم کانفرنس صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، 27 جولائی کو پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جراح جابر الاحمد الصباح اسحاق ڈار کو فون، کویت پر ایران کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار






