8

بانی پی ٹی آئی اور انکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں، عظمیٰ بخاری

(راؤ دلشاد)   پنجاب کی  وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔  نورین نیازی کا بیان  ان کے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔

عظمی بخاری نے آج نورین نیازی کی باتوں کے ردعمل میں غم  و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی۔پھر نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اور اسکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ  پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے۔ ہر پاکستانی کو اپنی عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی فیملی کی طرف سے پاکستان کےلیے کبھی کوئی خیر کی بات کہی ہی نہیں  جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر کے انتخابات میں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں