
(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں مخالف کو مسجد میں قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا ہو گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج امجد علی شاہ نے دو سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم صائم نےمارچ 2024 میں رنجش کی بنا پر مسجد میں فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو قتل کر دیا تھا۔
مجرم صائم کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم کو دیگر دفعا ت میں 12 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے






