9

پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں کتنے ڈالر کما لئے؟ مستند حیران کن حقائق سامنےآگئے

(ویب ڈیسک) ٹیک انڈسٹری میں مناسب  مہارتیں رکھنے والے ہزاروں پاکستانی پاکستان میں رہ کر بھاری زرمبادلہ کا رہے ہیں اور ان کی مجموعی آمدن بڑی انڈسٹریز کے کمائے ہوئے زرمبادلہ کے برابر نہیں پہنچی تو زیادہ کم بھی نہیں۔ اس سال پاکستانی فری لانسرز نے کتنے ڈٓلر کمائے، یہ جان کر آپ حیران ہوں گے۔ 

پاکستانی فری لانسرز  نے اس سال ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مستند  ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز  نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ  ڈالرز کا زرمبادلہ کمالیا۔

گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف جون 2026 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز  رہیں۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق جون میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں69 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:  ارجنٹائن بمقابلہ سپین ورلڈ کپ فائنل اسرائیل فلسطین تنازعہ کا پراکسی بن گیا  

مالی سال 25۔2024 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی، مالی سال 24۔2023 میں فری لانسرزکی برآمدی آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔

مالی سال 23۔2022 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ 36کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں