6

ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی:عباس عراقچی

 (24  نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے، نہ لالچ۔ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی۔

 قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بحران کے انتظام میں سب سے اہم فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ جنگ روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا درست وقت کب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل فوجی فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے، مذاکرات کا صحیح وقت وہی ہوتا ہے جب آپ نے عسکری محاذ پر قابلِ اعتماد عملی اور تزویراتی کامیابی حاصل کر لی ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:کیا سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگنے والا ہے؟ماہرین نے سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑا دیں!

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانوں اور پورے ملک کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، فیصلے درست اور مکمل حساب و کتاب کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو مسلسل یہ جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ آیا جنگ جاری رکھنے سے مزید فوائد حاصل ہوں گے یا اس کے نتیجے میں انسانی جانوں اور قومی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں