
(ویب ڈیسک)مقامی اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 258 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 237 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 107 روپے اضافے سے 6 ہزار 177 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 91 روپے بڑھ کر 5 ہزار 295 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:جدید ریلوے نظام ملکی معیشت، تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا: شہباز شریف
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 21 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ فی اونس چاندی 1.07 ڈالر اضافے کے بعد 56.98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔






