8

ٹرین سروس معطل پاکستان ریلویزکااہم بیان آگیا

(ویب ڈیسک)بلوچستان سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل  رہے گی۔
محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی جو ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث آج جمعہ 10 جولائی کو بھی معطل رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر بلدیات سندھ نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
  پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی ہے جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی،ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں