8

کرک میں بڑا آپریشن!

(قیصر بخاری)کرک میں پولیس  نے بڑی  کارروائی کے دوران  کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے ۔

 ڈی پی او کے مطابق پولیس کا دہشت گردوں سے صابرآباد کے علاقے میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا۔ 

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر زاہد گروپ سے تھا، جو متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت میں ملوث رہا ہے۔

بیان کے مطابق یہ دہشت گرد 2025 اور 2026 کے دوران پولیس پر ہونے والے کئی حملوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی ! پاکستان سمیت کئی ممالک میدان میں آگئے

سنٹرل پولیس آفس نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ نہیں رکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں