8

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام;رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں پرکریک ڈاؤن 

( عرفان ملک )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کریک ڈاؤن کے احکامات دے دیئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
چھاپہ مار کارروائیاں لاہور اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں کی گئیں،گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1500 سے 2500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسنے کو ہیں تیار؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،اس موقع پر بڑی تعداد میں مستحق خواتین رقم کے حصول کے لیے مراکز پر موجود تھیں، جنہیں غیر قانونی کٹوتیوں کے ذریعے مالی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں