5

جیفری ایپسٹین کا ساتھی ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیادکی پراسرارموت

(24نیوز)بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین کا ساتھی اور ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد فرانس میں مردہ پایا گیا۔
پراسیکیوٹرکے مطابق 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش کولومب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ملی۔
حکام کے مطابق موت کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں،لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گیانا:مسافروں سے بھری فیری کو حادثہ، 41 افراد ہلاک، 61تاحال لاپتہ
فرانس میں سیاد کیخلاف زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تحقیقات زیر التوا ہیں،سیاد کا نام ایپسٹین سے متعلق 2 ہزار دستاویزات میں سامنے آیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں