7

سینیٹ کمیٹی نے سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

(ویب ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق اراکین پارلیمنٹ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو  پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا۔ 

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے”دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا۔

ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق اراکینِ پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقداربنایاجائےگا۔

بل کے متن کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ 28سال سےکم عمرکے زیرکفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے اور سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹریز کےمساوی لایاجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ؛ پہلی پوزیشن پر لڑکوں کا قبضہ، کتنے نمبر لئے؟لڑکیاں دنگ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں