7

صارفین کیلئے بری خبر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومتی منظوری کاانتظار

(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کےاوسط ٹیرف میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیپرا نے فیصلہ منظوری کےلیے وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔ 

اسلام آباد میں نیپرا کے فیصلے کے مطابق پن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ مالی سال 2025-26 کیلئے کیا گیا ہے۔ 

واپڈا کے ممبر فنانس نوید اصغر کے مطابق پن بجلی کا اوسط ٹیرف 4 روپے 81 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔ 

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیج اداکارہ وفا علی کا نازیبا رقص؛ انتظامیہ کا نوٹس،بڑی پابندی کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں