8

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(24 ںیوز ) ملک کے  بیشتر علاقوں میں   موسم گرم اور مرطوب   رہنے کی توقع ہے  تا ہم کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا  اور  شمال مشرقی  پنجاب میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ شام /رات میں چند مقامات  پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم اورشدید مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم  بعد از دوپہر دیر، چترال، سوات، کوہستان،  شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   بونیر،  مالاکنڈ، نوشہرہ،  پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،کزئی، ہنگو ،کوہاٹ،  کرک، ٹانک، لکی مروت،  بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان  میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے شہروں  راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد،  لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا،  ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، تا ہم شام/رات میں جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نور پور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ،  بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم   اور  مرطوب جبکہ دن کے دوران  وسطی /بالائی اضلاع میں شدید   گرم    رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم  جبکہ دن کے دوران  وسطی اضلاع میں شدید   گرم  اور مرطوب  رہنے کی توقع ہے   تا ہم شام /رات میں  ژوب،موسی خیل ، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان     میں  مطلع جزوی  ابرآلود  رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع  ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرک میں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں