
(ویب ڈیسک) فلسطین کے ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج نے جمعہ کی رات سے 70 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ 11 گرفتاریاں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے اس گاؤں میں ہوئی ہیں جہاں کل خونریز جھڑپ میں دو یہودی آباد کار مارے گئے تھے اور چار فلسطینی بھی مارے گئے تھے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے مغربی کنارے سے راتوں رات 70 سے زیادہ مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں دیگر فلسطینیون سے پوچھ گچھ کی۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے ٹیل گاؤں پر چھاپہ مارا، جہاں کل اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مہلک جھڑپ ہوئی۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ٹیل میں، فوجیوں نے 11 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور مزید 80 سے پوچھ گچھ کی۔
اس کے علاوہ، آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ جنین کے علاقے میں، فوجیوں نے 300 سے زائد مقامات کو سکین کیا اور حماس سے وابستہ کئی فلسطینیوں اور دیگر مشتبہ افراد کو پکڑ لیا جو آئی ڈی ایف کے مطابق دھماکہ خیز آلات سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ی ہبھی پڑھیئے: فلسطین کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی مزید اشتعال انگیزی، راتوں رات چار غیر قانونی چوکیاں کھڑی کر لیں
فلسطین میں فلسطینی اتھارٹی کے دارالحکومت رام اللہ کے علاقے میں، فوجیوں نے 15 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سے کچھ ہی حماس سے وابستہ تھے۔ تلکرم میں، ڈودیوان یونٹ کے کمانڈوز نے حماس سے وابستہ ایک فلسطینی کو حراست میں لیا جو آئی دی ایف کے دعوے کے مطابق دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ کل سے آج تک جنوبی مغربی کنارے میں، مزید 16 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے کچھ حماس سے وابستہ تھے اور کچھ مبینہ اسلحہ ڈیلر تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات اور کل کیلئے فورکاسٹ






