3

امریکی صدرکا ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم

( 24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج کو ایک روز کیلئے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

 امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے شدت سے بڑھانے کا آپشن بھی ہے۔ مگر اسمارٹ اسٹریٹیجی یہ ہے کہ ایران سے ڈیل کی جائے۔

حملوں کے لیے تیارہ ہیں مگر ایران سے بات بھی کی جارہی ہے،امریکی فوج ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کی تیاری کررہی ہے،صدر ٹرمپ نے اس کی تاحال منظوری نہیں دی۔

 واضح نہیں کہ یہ حملے ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا جنگ بندی کردی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اگر دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں تو امریکی فوج مختصر نوٹس پر کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمانی وفد جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے نئے انتظامات پر بات چیت کیلئے تہران پہنچا تھا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں