
(24 نیوز) امریکہ کی دوا ساز کمپنی نےایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے ماہانہ ایک گولی تیار کی ہے جس کا نام ایماٹراویئر (Alimatravir)ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس نئی دوا کی کم قیمت پر فراہمی کے لیے 129 ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک کے لیے سات جنرک مینو فیکچررز کے ساتھ رائلٹی فری معاہدے کیے ہیں۔
امریکی دوا ساز کمپنی مرک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی تجرباتی ایچ آئی وی سے بچاؤ کی دوا الیماٹراویر کی کم قیمت جنیرک گولیاں تیار کرنے کیلئے 7 دوا ساز کمپنیوں کیساتھ رضاکارانہ لائسنسنگ معاہدے کرلیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان معاہدوں کے تحت 129 کم آمدنی اور متوسط آمدنی والے ممالک میں اس دوا کے سستے متبادل فراہم کیے جائیں گے، جہاں ایچ آئی وی کے نئے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آتی ہے۔
مزید پڑھیں:یورپی شہر میں ہولناک واقعہ، ہجوم پر کار چڑھ گئی
مرک ترجمان نے بتایا ہے کہ الیماٹراویر اس وقت تیسرے اور آخری مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز میں ہے۔
اگر یہ آزمائشیں کامیاب رہیں تو یہ دوا صرف ایک گولی کے ذریعے ایک ماہ تک ایچ آئی وی-ون سے تحفظ فراہم کر سکے گی، اور دوا کھانے کے تقریباً ایک گھنٹے کے اندر اپنا اثر شروع کر دے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرائلز مکمل ہونے سے پہلے ہی دوا کی تیاری کی صلاحیت بڑھانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ منظوری ملنے کے بعد دوا جلد از جلد ضرورت مند ممالک تک پہنچائی جا سکے۔






