
(24 نیوز)جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنام کا ایک جہاز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا، جس کے بعد چینی اور ویتنامی امدادی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 37 افراد کو بحفاظت بچا لیا، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی بحیرۂ چین میں نانشا جزائر کے قریب یونگشو ریف کے علاقے میں ویتنام کا ایک بحری جہاز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:یورپی شہر میں ہولناک واقعہ، ہجوم پر کار چڑھ گئی
چینی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 7 بجے تک حادثے کا شکار ہونے والے جہاز سے 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تمام بچائے گئے افراد ویتنامی شہری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ’خوئی نگوین 18‘ نامی اس جہاز پر عملے سمیت مجموعی طور پر 62 افراد سوار تھے، جن میں سے باقی افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔






