4

  طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آ گئی

 (24نیوز)   طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آ گئی، بغلان کے ضلع دوشی میں طالبان کے عسکری قافلے پر افغانستان فریڈم فرنٹ  نے راکٹ حملہ کردیا۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق   طالبان کا قافلہ کابل سے بدخشان کے لیے مزید نفری اور عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا،حملے میں 7 طالبان اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ   کارروائی میں اے ایف ایف کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا۔

  بغلان کے بعد زیبک میں بھی طالبان رجیم پر حملے کیے گئے ہیں ۔  بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان رجیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

  گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں طالبان رجیم کے چار کمانڈر ہلاک ہوئے۔  ہلاک ہونے والوں میں زیبک یونٹ کے کمانڈر ملا شاداب بھی شامل ہے ،مولوی گل احمدی، ملا فرید اللہ اور قاری عمری لازری بھی مارے گئے۔  تینوں ہلاک کمانڈر ضلع زیبک کی بارڈر کمپنیوں کی قیادت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  آج رات تھنڈر سٹارم کہاں آئے گا، موسلا دھار بارش کہاں ہوگی؟ نئی فورکاسٹ آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں