
(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے میچز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2028 کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 اکتوبر نومبر میں شیڈولڈ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین نے میچز کی میزبانی کے پیشکشیں طلب کی تھیں، دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
تاہم منتظمین میچز کے لیے 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے جبکہ 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: دوسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں پر 199 رنز بنالیے
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق منتظمین شہروں کا انتخاب کریں گے۔
آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے، زیادہ پھیلاؤ نہیں چاہتی، کم شہروں سے دو نوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہوگی۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم شہروں کی وجہ سے ٹیموں اور فینز کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کی میزبانی میلبورن کرکٹ گراونڈ کو ملے گی۔






