7

جماعت اسلامی کا بڑھتی مہنگائینئے ٹیکسز آئی پی پیز کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

(24  نیوز )جماعت اسلامی نے بڑھتی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات ،آٹے کی بڑھتی قیمتوں،نئے ٹیکسز و آئی پی پیز کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور تمام ٹیکسز کے خاتمے، پیٹرول کی قیمت 255 روپے فی لیٹر پر واپس لانے، آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے و آئی پی پیز کے خلاف حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت اپنی عیاشیوں میں مگن ہے جبکہ عوام مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ کارکن تیاری کریں، یہ تحریک ملک کے ہر شہر تک پہنچے گی اور احتجاج کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں دھرنوں کی صورت اختیار کرے گا ۔

احتجاج میں امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، جماعتِ اسلامی یوتھ ونگ کے صدر جبران بٹ، رہنما جماعتِ اسلامی احمد سلمان بلوچ شریک ہوئے ،امیر جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ظالمانہ پالیسیوں کو ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
احتجاج میں خالد احمد بٹ، اظہر بلال، شیخ محمد انور، زاہد عمران، نور احمد ڈوگر، مرزا عبدالرشید، چوہدری محمد شوکت اور نائب امیر حلقہ لاہور وقاص احمد بٹ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :کرک میں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں