
(24 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی قیادت کرنے والے لیونل میسی کی فائنل میچ میں شکست کے بعد پہلی جھلک وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اپنے آبائی شہر روزاریو کے قریب فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
انہوں نے انتونیو ڈی جیاکومو اسٹیڈیم میں لیونز ایف سی اور سینٹرل قرطبہ کے درمیان پریمیرا سی لیگ کا میچ دیکھا، جو ان کی پہلی عوامی جھلک تھی۔
????????| Leo Messi seen for the first time in public since the World Cup Final loss. pic.twitter.com/lFUlmimPdw
— CentreGoals. (@centregoals) July 25, 2026
توجہ سے بچنے کی کوشش میں انہوں نے کالے رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی، تاہم مداحوں نے فٹبال آئیکن کو فوراً پہچان لیا۔
ٹیلی ویژن کے کیمروں اور مداحوں نے انہیں گول کے پیچھے ایک بالکونی سے میچ دیکھتے ہوئے کیپچر کیا۔
میچ کے دوران بچے اور مداح ان کا نام پکارتے رہے، جس پر 39 سالہ اسٹار نے مسکرا کر اور ہاتھ ہلا کر ہجوم کا جواب دیا، اور حاضرین نے گرم جوشی سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
لیونل میسی کی موجودگی کے باوجود لیونز ایف سی کامیابی حاصل نہ کر سکا اور اسے سینٹرل قرطبہ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔






