
(روزینہ علی )وزارت خارجہ میں قونصلر سروسز کے لیے اوقات کار بڑھا دیئے گئے ، قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ میں قونصلر سروسز اب پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہوں گی، شہری اب 12 گھنٹے قونصلر سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق شام کی شفٹ کا مقصد عوام کو زیادہ آسان، مؤثر اور بہتر سہولت فراہم کرنا ہے،وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے نئے اوقات کار کا عوامی نوٹس بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے






