
( علی ساہی ) ون وے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
لاہورسمیت پنجاب کے 5بڑے شہروں میں ون وے کی خلاف ورزی کے222ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر اے این پی آر کیمروں کی تنصیب کے لئے سیف سٹیز کو مراسلہ بھجوادیا گیاہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کل حادثات کا 70 فیصد رونما ہوتے ہیں،ون وے کی خلاف ورزی پر حادثات کی تعداددوسرے نمبرپرہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کےلئےہاٹ سپاٹس سیف سٹیز کو بھجوا دیئے گئے ہیں،جہاں سیف سٹیز کواے این پی آر کیمروں کی تنصیب کے لئے مراسلہ بھجوادیاگیاہے،اے این پی آر کیمروں کی عدم دستیابی کی صورت میں پورٹ ایبل کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری چل بسیں
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کیمروں کی تنصیب سے24گھنٹے مانیٹرنگ ہوگی اور جرمانے کئے جائیں گے۔






