
(حیدرعلی جان)اپر سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا ایکشن، متعدد دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا جوان گلفام شہید ہوگیا۔
اپر سوات کے علاقے شلخو سر میں دہشتگردوں کے خلاف سوات پولیس، اپر سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں،دہشتگردوں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کا جوان گلفام شہید ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر محصور کر دیا گیا ہے اور آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شلخو سر آپریشن میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا جوان گلفام شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور تا کراچی ٹرین سروس ایک ماہ کیلئے معطل
آپریشن کی نگرانی آر پی او ملاکنڈ، ڈی پی او سوات اور دیگر پولیس افسران کر رہے ہیں، سوات پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔






