2

مراکش میں 650 میل طویل ساحلی شاہراہ ٹرمپ کے نام سے منسوب

(24 نیوز)مراکش نے اپنی 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام ’’ڈونلڈ جے ٹرمپ‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

یہ شاہراہ عام طورپرتزنیت،داخلہ ایکسپریس وےکےنام سےجانی جاتی ہے،جس کی لمبائی 655 میل یعنی ایک ہزار 55 کلومیٹر ہے۔ شاہراہ کی تعمیر پر تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےشاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ وہ اس عظیم اعزاز پر انکے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کی سب سے بڑی جھیل ایران اور یوکرین میں جاری جنگ کا نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں