
(ویب ڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چھوٹی تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشتیاں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی بدولت جنگی کارروائیوں میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
روسی سرکاری خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے افسران سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع والے علاقے میں کیا ہو رہا ہے۔ ایران نے اپنے ماسکیٹو فلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جنگی کارروائیوں کو کافی مؤثر بنایا ہے۔
???? Iran’s asymmetric naval warfare earns Putin’s praise
The Iran‑style “mosquito fleet” has been “quite efficient” in the Middle East conflict zone, Russia’s President Vladimir Putin noted during a meeting with Russian Navy officers on July 26.
“It is a matter of new… pic.twitter.com/k4bReXvmLX
— Sputnik (@SputnikInt) July 27, 2026
پیوٹن نے کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ ہے ہمارے پاس بھی ایسے چھوٹے جہاز ہیں، ان کا وزن کم ہوتا ہے لیکن ان پر جدید ترین ہتھیار نصب ہوتے ہیں۔
اسپوتنک کے مطابق ایران کے اس ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور کئی ہزار تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہلکے اور تیز رفتار بحری جہاز ایران کی پتھریلی ساحلی پٹی میں بنائی گئی سرنگوں میں چھپائے جا سکتے ہیں جس کے باعث امریکا کے لیے انہیں طویل فاصلے کے ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔






