3

فٹبال کے بعد ہالی ووڈ کا رخ کرسٹیانو رونالڈو اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیار

(24 نیوز)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی دنیا کے بعد اب شوبز انڈسٹری میں بھی بڑا قدم رکھتے ہوئے اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ‘Day 1s’ کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نہ صرف اس فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے بلکہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے، سیریز میں سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری، معروف برطانوی اداکار ڈیمیئن لیوس، ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

رونالڈو نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک نیا اور دلچسپ باب ہے کیونکہ وہ مستقبل میں نئے شعبوں میں قدم رکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلند حوصلوں کی فتح، 9 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 6050 میٹر بلند چوٹی سر کر لی

یہ سیریز UR•Marv Studios کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے جسے رونالڈو نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔

 میتھیو وان Kingsman اور Kick-Ass جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سیریز کی شوٹنگ لندن میں بارنیٹ ایف سی کے اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ سابق آرسنل اسٹار تھیری ہنری کو بھی سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں