2

سرلنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو فیصلہ کن ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

(24 ںیوز)سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو فیصلہ کن ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پاکستان کی ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 187 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، فاطمہ ثنا 41 اور گل فیروزہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

خاتون بلے باز ہرشیتھا سماراوکرما نے  ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ، چماری اتھاپتھو کی  نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  52 رنز  بنائے اور 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

چماری کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے دمبولا میں شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں