1

دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

(24نیوز)دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے امریکا کے اڈوں پر حملہ کردیا۔

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمان کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، ایرانی حکام نے اس کارروائی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی منجمد اثاثے حاصل کرنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیے گئے اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی حکام کے مطابق خطے میں موجود تمام امریکی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ادھر آبنائے ہرمز میں بھی کشیدگی برقرار ہے، ایرانی حکام کے مطابق وارننگ نظر انداز کرنے والے تین آئل ٹینکرز کو روک لیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹکام کا کہنا ہے کہ 28 جولائی تک 18 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا گیا جبکہ دو بحری جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا، امریکی فوج کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مختلف فوجی مشنز پر تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں