1

 بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری  چل بسیں

(خالد چوہدری) اردو ادب کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری انتقال کر گئیں۔
 مرحومہ کو ادب کی دنیا میں سخن کی جادوگر اور غزل رانی کے نام سے جانا جاتا تھا، مرحومہ کے شعری مجموعےپانی کا گھر یادوں کی بارش،روشنیوں کے رنگ ، رس کی پھوار اور نثری و نعتیہ مجموعہ بیاض نظر شہرت کے حامل ہیں،انہیںپنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے 2019 میں مجید امجد ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
  17 جولائی 1973 کو منٹگمری (ساہیوال) میں پیدا ہونے والی بسمل صابری شعبہ تدریس سے وابستہ رہیں،ان کی نماز جنازہ آج شام کو طارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال:پی ڈی ایم اے نےآگاہ کردیا
 مرحومہ ڈی پی او حافظ آباد رانا فواد احمد کی والدہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں