
(عمران اسلم)مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی بندش میں توسیع کی سفارش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو سفارشات ارسال کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 20 اگست کو بھی سکول نہ کھولے جائیں اور تعلیمی سرگرمیاں سیلابی پانی کے اترنے اور حالات معمول پر آنے تک معطل رکھی جائیں۔
سفارشات میں متعلقہ اضلاع کے متاثرہ سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بحالی کے اخراجات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کو خستہ حال سکولوں اور سرکاری عمارتوں کا تفصیلی سروے مکمل کرکے رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اپر سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن،متعدد دہشتگرد جہنم واصل، ایلیٹ فورس اہلکار شہید






