1

 سینیٹ ملازمین کو اضافی الاؤنس دینے کا معاملہ! بڑی خوشخبری آگئی

(ویب ڈیسک)سینیٹ ملازمین کو اضافی الاؤنس دینے کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے تاہم اس معاملے پر وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ ملازمین کو اضافی الاؤنس دینے کا معاملہ دوبارہ زیر غور آگیا، سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی نے معاملے پر وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے۔

کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اضافی الاؤنس کے معاملے پر وزارت قانون کی رائے مانگی گئی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس معاملے میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے، پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور کوئی عدالت پارلیمانی امور میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ کسی ملازم کو تنخواہ دینا یا اس میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو یہ معاملہ عدالت کے فیصلے کے تابع نہیں ہونا چاہیے، وزارت خزانہ، وزارت قانون اور اے جی پی آر کا اس معاملے میں کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے جی پی آر ایک ہفتے کے اندر اس فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج کر وضاحت طلب کی جائے گی، سینیٹ کو ملازمین کی تنخواہوں کے لیے اے جی پی آر کی ضرورت نہیں ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ چاہے تو اسے مزید اختیارات بھی حاصل ہو سکتے ہیں، جبکہ سینیٹ کے بجٹ کی منظوری وزارت خزانہ نہیں دیتی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ کو اے جی پی آر کے دائرہ کار سے الگ کرنے کی سفارش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں