1

قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کرنے والوں کیلئےبڑی سہولت

(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز نے صارفین کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ‘ڈیجیٹل ایپ’ متعارف کرادی ، اب دفتر جائے بغیر تمام تفصیلات موبائل پر دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز کے صارفین کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند پیشرفت سامنے آئی،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے صارفین کو دفاتر کے چکروں اور طویل انتظار سے نجات دلانے کے لیے اپنی باقاعدہ “نیشنل سیونگز ڈیجیٹل ایپ” متعارف کرا دی ہے۔

اس جدید ڈیجیٹل اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے مالی معاملات کہیں بھی اور کسی بھی وقت انتہائی آسانی اور تحفظ کے ساتھ منظم کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

نیشنل سیونگز ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے صارفین مختلف خدمات سے براہِ راست مستفید ہو سکیں گے، صارفین فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کر سکتے ہیں اور ای اسٹیٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ رقم کے لین دین کی مکمل تفصیلات اور ہسٹری موبائل اسکرین پر دیکھی جا سکے گی جبکہ صارفین گھر بیٹھے نیشنل سیونگز کی مختلف ڈیجیٹل پروڈکٹس خرید سکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی صارفین کق اپنی تمام تر سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال اور منافع کی مکمل معلومات تک رسائی حاصل ہو گی،یہ موبائل ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

ادارے نے صارفین کی رہنمائی کے لیے مخصوص ہیلپ لائنز بھی جاری کر دی ہیں ، جن میں اے ٹی ایم ہیلپ لائن  268 267 111 51 92+ ، موبائل ایپ ہیلپ لائن  464 728 111 51 92+ شامل ہیں۔

صارفین سرکاری ویب سائٹ www.savings.gov.pk اور ای میل digital@savings.gov.pk کے زریعے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق، ایسے صارفین جو ڈیجیٹل سروسز کے استعمال میں مزید رہنمائی چاہتے ہیں، وہ اپنے قریبی نیشنل سیونگز سینٹر سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   سینیٹ ملازمین کو اضافی الاؤنس دینے کا معاملہ! بڑی خوشخبری آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں