1

میرپور نیوسٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو گھر گر گئے

(24نیوز)   آزادکشمیر  کے شہر  میر پور سے ملحق  میرپور نیو سٹی میں طویل موسلا دھار بارشوں  کے سبب لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی۔ اچانک لینڈ سلائیڈنگ نے میر پور نیو سٹی میں تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں  دو مکان منہدم ہو گئے۔  

نیو سٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے دونوں حادثے سیکٹر بی ہوئے۔ ان حادثات میں زمین سرکنے سے  دو گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ 

مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ  حالیہ  بارشوں کے بعد   لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی ہے۔ اس لینڈ سلائیڈنگ میں مٹی کے تودے نیچے آبادی کی طرف آ رہے ہیں۔  یہ سلسلہ جاری ہے، اور  مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

Caption میوپور نیو سٹی میں زمین کھسکنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا عمل مسلسل ہو رہا ہے۔ اس سکرین شوٹ میں مٹی کے تودے کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

متاثرہ گھروں کے مکین تو گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہی، ان کے ساتھ دوسرے گھروں کے مکین بھی ممنہ نقصان سے بچنے کے لئے میر پور نیو سٹی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں۔ 

نیو سٹی کے مختلف علاقوں میں زمین کھسکنے کے خطرات  کی نشاندہی ہوئی ہے۔

میر پور نیو سٹی کے مکینوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور حفاظتی اقدامات  کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

انتظامیہ نے شہریوں کو غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں