1

ہیلی کاپٹر گر گیا۔۔!

(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے مغربی صوبے سان خوان میں جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بیل 412  ہیلی کاپٹر سان خوان کے ایشگوالاستو قدرتی پارک  میں لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سان خوان کے گورنر مارسیلو اوریگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہمیں صوبے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی، جس میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

گورنر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائر فائٹرز، پولیس اہلکار اور سول پروٹیکشن کے عملے کے ارکان شامل ہیں،ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بدھ کی صبح بیس اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس پی کینٹ بھی عہدے سے ہٹا دیے گئے

حکام کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر پڑوسی صوبے لا ریوجا  جا رہا تھا، جہاں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنا اس کا مقصد تھا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں