
(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دینے کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے پی سی بی سے معاہدے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:فٹبال کی دنیا میں ہلچل! نیمار نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد ترند کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یہاں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ابھی پی سی بی کو سٹیڈیم حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔






