7

موٹر سائیکل اورگاڑی مالکان کیلئے اہم خبر

( علی ساہی )گاڑی شوروم سے نکلنے سے پہلے رجسٹرڈ ہوگی،عوام پر ریلیف کےبجائےسروس چارجز کی مد میں بوجھ بڑھانے کافیصلہ کرلیاگیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کے سروس چارجز500روپے سے بڑھا کر1ہزار کرنے کافیصلہ کرلیاگیاجبکہ گاڑیوں کے سروس چارجز 2ہزار سے بڑھا کر4ہزارروپے کرنے کافیصلہ ہوگیاہے۔
ایکسائزحکام کے مطابق پنجاب کے تمام موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کوڈیلرز کی رجسٹریشن کےلئے فہرستیں فراہم کردی ہیں،ایم آر ایز کو ڈیلرز کے ساتھ رابطہ کرکے رجسٹریشن کےلئے مدعو کیا جائے گا،ڈی وی آر ایس کے لائسنس کو آسان بنانےکے لئے فیس کم کرنےکی سمری بھی حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5اگست تک ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری
حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 11سال سے 102ڈی وی آر ایس کے لائسنس موجود ہیں،96 ڈیلرز موٹر سائیکل کی رجسٹریشن جبکہ 6 ڈیلرز کاروں کی رجسٹریشن کے اتھارٹی ہے۔
یکسائزحکام کے مطابق گاڑی و موٹرسائیکل کی موقع پر رجسٹریشن کیلئے تمام ڈیلرز کو وہیکلزرجسٹریشن سسٹم کا حصہ بنایا جائےگالیکن کار ڈیلرزایسوسی ایشن نے ہر شوروم کو لائسنس کے اجراء کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں