1

لاہور ہائیکورٹ: بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ نورین نیازی کی 6 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے درج مقدمے میں بڑا ریلیف دے دیا۔

عدالت نے نورین نیازی کی6اگست  تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے سے قبل انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

وکیل نے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نیا قانون۔۔نئی فیس!گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر

دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت فراہم کر دی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں