
(24 نیوز)انگلینڈ کے سالٹ برن کرکٹ کلب نے مبینہ دھوکہ دہی کے سکینڈل میں ملوث اپنے کھلاڑی برائن ڈیوائن کو آئندہ نوٹس تک معطل کردیا ہے۔
کلب نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ نہ صرف اس سیزن بلکہ مستقبل قریب میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
An amateur cricket match has made global headlines after a fielder was accused of cheating by clicking his fingers to get a wicket. pic.twitter.com/Rdy5XgmClW
— Test Match Special (@bbctms) July 28, 2026
یہ معاملہ نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ کی جانب سے اس وقت زیرِ تفتیش آیا جب سیکنڈ الیون ڈویژن ٹو کے ایک میچ میں سالٹ برن نے نارٹن کو 159 رنز سے شکست دی۔
میچ کے بعد نارٹن کلب نے ایک شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ برائن ڈیوائن نے نارٹن کے بلے باز نعمان شبیر کے شاٹ کے دوران گیند کے بلے کے قریب سے گزرنے پر چٹکی بجائی جس سے ایسا تاثر پیدا ہوا کہ گیند بلے سے لگی ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اعلان، عمران خان سٹیڈیم پی سی بی کے سپرد کرنے کی تیاری
اس کے بعد وکٹ کیپر جوش بوز نے کیچ پکڑا اور اپیل پر امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سالٹ برن کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے اور لیگ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں امپائرز کو گمراہ کرنے کے مختلف طریقوں کے الزامات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جن میں گیند سے چھیڑ چھاڑ اور مصنوعی آوازیں پیدا کرنے جیسے واقعات شامل ہیں۔






