
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے متعلق ترجمان سندھ حکومت اور بیٹے کی وضاحت آ گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بغیر ہیلمٹ کراچی میں ریگل چوک پر موٹر سائیکل دوڑا رہے ہیں، اس دوران سڑک پر موجود ٹریفک اہلکار انہیں قانون شکنی سے روکنے کے بجائے دیکھ کر سلیوٹ کرتا دکھائی دیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعدسندھ حکومت کے ترجمان اور نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔
نادر گبول نے بتایا ہے کہ نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ ڈھائی سال پرانی ہے، اس وقت پارٹی کے ایک کارکن نے نئی موٹر سائیکل لی تھی اور والد نے کارکن کا دل رکھنے کیلئے موٹرسائیکل چلائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال،نوٹیفیکیشن جاری
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ویڈیو اس وقت کی ہے، جب ای چالان سسٹم نہیں تھا، لیکن پولیس چالان دیتی ہے تو جمع کرائیں گے،انہوں نےمزید کہاکہ نبیل گبول کے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے بڑا مسئلہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کشمیر میں 25، 30 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومنا ہے۔






