1

خضدار میں بڑی تباہی ٹل گئی بارود سے بھری دا گاڑیاں تباہ چار دہشتگرد ہلاک

(24نیوز)  خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بارود سے بھری دو گاڑیاں  قابو کر کے تباہ کر دیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خضدار میں  سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔ یہ کارروائی 30 جولائی  کو خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ یہ دہشت گرد بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کو  وی بی آئی ای ڈی بنا کر استعمال کر رہے تھے۔ اگر یہ بارود سے بھری گاڑیاں دہشتگردوں کے منصوبے کے مطابق استعمال ہو جاتین تو بھاری جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بروقت روک کر فوری کارروائی کی۔ فورسز کے جوانوں کی کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں میں دونوں بارودی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور انہیں چلانے والے 4  دہشت گرد مارے گئے۔

علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ 

قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:  مصر کی دامی اطاح پورٹ پر کھڑے امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون کا حیرت انگیز حملہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں