1

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 

(24نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ 

 اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 9  پیسے فی لیٹراضافہ کردیا جبکہ ڈیزل2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ 

  پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے15  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔ 
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں