
(24 نیوز )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس، پی ایس ایل گیارہ کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی تفصیلی جائزہ میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ایچ بی ایل گیارہ کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضٰی، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر نے شرکت کی، شرکا نے سخت حالات میں ایچ بی ایل پی ایس ایل منعقد کروانے پر چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کو داد دی۔
میٹنگ میں آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی، آنے والے سیزن کی ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگ اور ریٹینشنز پر جلد ورکشاپس منعقد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔۔۔
اجلاس میں گیارہویں سیزن میں ہونے والے 44 میچز میں کرکٹ کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں سوشل میڈیا، سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ آئی، میٹنگ میں آف سیزن اور پری سیزن میں فینز کے لیے متعدد سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی، پی ایس ایل اور تمام آٹھ فرنچائزز کے باہمی اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا جبکہ گورننگ کونسل کی میٹنگ کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






