
(اویس کیا نی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات ، دونوں صوبوں کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو ملک خصوصا دونوں صوبوں میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی، جلد ہی پشاور اور کوئٹہ کا دورہ کروں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ! فی تولہ ریٹ نے ہوش اڑا دیئے
متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں آپ سے تفصیلی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نجی شعبے کے کردار کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
کاروباری برادری کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پنہاں ہے۔
پوری حکومت آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کے تمام جائز مسائل حل کریں گے ۔






