1

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا

(24 نیوز) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل آج ہو رہا ہے۔  پاکستان کے  اولمپک گولڈ میڈل لانے والے اتھلیٹ ارشد ندیم بھی جیولن تھرو ایونٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
 ارشد ندیم کا مردوں کے جیولین تھرو کا فائنل آج (31 جولائی) گلاسگو میں شام کے ایتھلیٹکس سیشن کے دوران ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جیولن تھرو ایونٹ کے فائنلز کا آغاز رات 10:30 بجے ہو گا۔
 امکان ہے کہ جیولن تھرو کے فائنل مقابلے پاکستان میں آج صبح   2:15 بجے تک مکمل ہو جائیں گے۔  چونکہ جیولین فائنل میں تمام کھلاڑی باری باری تھرو کرتے ہیں، اس لیے ارشد ندیم کی پہلی تھرو عین 10:30 پر نہیں ہوگی۔ ان کی باری سٹارٹ لسٹ کے مطابق آئے گی، جو  فائنل مقابلہ شروع ہونے سے کچھ پہلے سامنے آتی ہے۔

 ارشد ندیم نے آج فائنل میں اپنی پرفارمنس کے لئے  فینز سے دعا کی درخواست کی ہے۔ 

جیولن تھرو کا فائنل دیکھنے والے فینز کو  آج تین چیزوں پر  نظر رکھنا ہو گی؛ کیا ارشد ندیم کی پہلی تھرو  80 میٹر سے واضح اوپر جاتی ہے یا نہیں؟
پہلی تین تھروز:  ارشد ندیم تینوں تھرو اچھی پھینک کر ہی ٹاپ 8 میں رہ سکتے ہیں۔

ٹاپ 8 اتھلیٹس کو  مزید  تھروز کا موقع ملے گا۔
ارشد ندیم نے بتایا تھا کہ گلاسگو میں ٹھنڈی ہوا چلنے کی وجہ سے انہیں کوالیفائینگ راؤنڈ میں کچھ دقت پیش آ رہی تھی۔ آج کے لئے انہوں نے اپنے فینز سے دع کرنے کی درخواست کی ہے۔

ارشد ندیم  فائنل میں آنے والے اتھلیٹس میں  چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ بھارت کے نیرج چوپڑا  پانچویں پوزیشن ہر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گلاسگو گیمز میں فاطمہ زہرا کا سیمی فائنل میچ کب ہو گا؟ مقابلہ کس باکسر سے ہے؟  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں