
(24نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ کن شہروں میں ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 شہروں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ ساؤتھ افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچوں کیلئے ساؤتھ افریقہ کے 8، زمبابوے کے 3 سٹیڈیمز کو منتخب کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچوں کیلئے نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو بھی منتخب کیا گیا۔
ون ڈے کرکٹ ا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ ساؤتھ افریقہا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔
ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، آئی سی سی نے اس ایونٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ 12 وینیوز پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا






