1

کویت پر ہفتہ کے روز ایک اور  ایرانی ڈرون حملے کی تصدیق

(ویب ڈیسک) کویت نے ہفتہ کے روز ایک اور  ایرانی ڈرون حملے کو روک لیا۔
امریکہ نے آخری بار جمعرات کی صبح ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے ایک دن بعد ایران نے خطے میں امریکی فوجیوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ ثالثی کی مسلسل کوشش کرنے میں مصروف  پاکستان نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن ایرانی حملے جمعہ اور آج ہفتہ تک جاری رہے۔

آج ہفتہ کے روز کویتی وزارت دفاع نےبتایا کہ کویت نے ایران کی طرف سے فائر کیے گئے ڈرون حملے کو روک لیا ہے۔ کویت کی وزارت دفاع کے مطابق آج ہفتہ کے روز ایران کی طرف سے اہم” مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کویت کے شمال میں ایک سرکاری  بلڈنگ اور کویت کے بوبیان جزیرے پر ایک سویلین کمپنی کی گاڑیاں شامل ہیں۔

کویتی وزارت نے “وطن کی خودمختاری کی حفاظت” کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریپنل نے کچھ مادی نقصان پہنچایا، لیکن کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں